!سیشن اگست ٢٠٢٠ کے لئے داخلے بند ہو چکے ہیں
تخصص فی اصول التعلیم و التربيه
انسانی نفسیات اور اسکے اصولوں کی روشنی میں تعلیم و تربیت کے معاملات کا تجزیہ اور اسکا لائحہ عمل
علماء کے لئے ایک سال پرمشتمل ایک منفرد نوعیت کا تخصص
:کورس کے اہم تصورات
بچوں / طلباء کی نفسیات اور تعلّم کے عمل کی نزاکتیں-
بچوں کی ذہنی، جذباتی، سماجی اور جسمانی نشونما کے تقاضے-
تربیت و کردار سازی کے بنیادی اصول-
بچوں کی فکری اور ایمانی تربیت کے لیے کیسے مربی کی ضرورت ہے؟-
عہدِ جدید میں تربیت کے چیلنجز اور ان کا حل-
تعلیم و تربیت میں تعلق کا کردار اور تعلق نبھانے کے عوامل-
حسنِ تعلق پر فائز ہونے کے لیے بنیادی لیاقتیں اور ان کا حصول-
مکالمے کی تعلیمی اہمیت اور اس کی حکمتیں-
گھریلو زندگی کو خوشگوار اور بامعنی بنانے کے رہنما اصول-
مدرّس سے مربی تک کا سفر-
:مطلوبہ علمی قابلیت
فضلاء درس نظامی یا مساوی سند کے حامل مرد حضرات
:دورانیہ اور ترتیب
کُل دورانیہ 1 سال-
(ہر جمعہ سہ پہر 3 بجے تا شام 7 بجے (جمعرات کسی چھٹی کی صورت میں-
( ہرسیشن تقریباً 3.5 گھنٹے پر مشتمل ( نمازوں کے وقفے کے علاوہ-
کُل 45 سیشنز ، 150 گھنٹے-
تمام حکومتی منظور شدہ تعطیلات میں کلاس نہیں ہوگی-
اسکے علاوہ رمضان 2021 میں تقریباً 47 روز کی لگاتار تعطیلات ہونگی جو کے 3 اپریل سے شروع ہو کر 20 مئی کو ختم ہونگی-
:درخواست جمع کروانے کی آخری تاریخ
جولائی 15 ,2020
(محدود نشستیں)
:انٹرویوز
جولائی 16 تا 25 ,2020
:کورس کا آغاز
اگست 7 ,2020 بروز جمعہ إن شاء الله
:کورس لیڈر
( سلمان آصف صدیقی (ماہر تعلیمی نفسیات اور ڈائریکٹر ایجوکیشنل ریسورس ڈیویلپمنٹ سینٹر
:مقام
مدرسہ جامعہ مسجد عثمانیہ، بلاک ایم، نارتھ ناظم آباد، کراچی
( مدرسے میں کلاسزکا انعقاد حکومتی فیصلے سے مشروط ہے – لاک ڈاؤن جاری رہنے کی صورت میں کلاسزکا آغازآن لائن کیا جاۓگا إن شاء الله )
:فیس
Rs. 65,000
(اسکالر شپ کی سہولت موجود ہے)
:معلومات کے لئے رابطہ کیجیے
مولانا دانیال وسیم
03332151690
molanadanial@yahoo.com
سید شارق علی
03342648010
sahriq@erdconline.org
:درخواست فارم یہاں سے ڈاونلوڈ کیجیے
:داخلے کا طریقہ کاراور چند ضروری ہدایات
١-اوپر دیئے گۓ درخواست فارم کو ڈاونلوڈ کیجیۓ اور پرنٹ کر لیجیۓ. یا مدرسے تشریف لا کر فارم حاصل کیجیۓ
.(مدرسے کا پتا: مدرسہ جامعہ مسجد عثمانیہ، بلاک ایم، نارتھ ناظم آباد، کراچی)
.٢- فارم کو مکمّل پُرکیجیۓ اور٣ چیزیں اسکے ساتھ لگائیے: فاضل ہونے کی سند، شناختی کارڈ کی کاپی اور ٢ واضح تصاویر
٣- مکمل فارم مدرسے میں جمع کروا دیجیۓ- اگر آپ اسکالرشپ کے خواہاں ہوں، تو ساتھ ہی اسکالر شپ فارم بھی حاصل کرکے پُر کیجیۓ
٤-فارم جمع کروانے کی آخری تاریخ 15 جولائی ٢٠٢٠ ہے. نشستیں محدود ہونے کی وجہ سے پہلے جمع ہونے والی درخواستوں کو ترجیح دی جاۓ گی
٥-درخواست منظور ہونے کی صورت میں انٹرویو کی تاریخ کی اطلاع بزریعہ فون دی جاۓ گی
٦-مطلوبہ وقت اور تاریخ پرانٹرویو کے لئیے مدرسے تشریف لانا ضروری ہوگا
٧-منتخب امیدواروں کو تمام انٹرویوزمکمل ہونے کے کچھ دنوں بعد فون پرمطلع کیا جاۓ گا جس کے بعد بقیہ کاغذی کروائی یا فیس جمع کروائی جا سکے گی
٨-فیس کی یکمشت ادائیگی،ماہانہ اقساط کی سہولت یا اسکالر شپ کی توثیق بھی اسی مرحلے پر کی جا سکے گی
٩-کورس کے لئے انتخاب نہ ہونے کی صورت میں بھی فون پر مطلع کیا جاۓ گا. البتہ ادارہ تفصیل فراہم کرنے کا پابند نہیں ہو گا

